ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ڈویثرن کے 500 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

 لیسکو ڈویثرن کے 500 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج سنجیدہ اختر نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر ماڈل ٹاؤن لیسکو ڈویثرن کے پانچ سو ااہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے متعلقہ پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج سنجیدہ اختر کی عدالت میں لیسکو ماڈل ٹاون ڈویثرن کی طرف سے درج بجلی چوری کے کیسوں کی سماعت کی جاتی ہے، اس عدالت میں چار سو کے قریب کیس زیر سماعت ہیں جن میں لیسکو کے افسران عدالت کے بار بار طلب کرنے کے ہیش نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے تین کیس التوا میں ہڑے ہیں عدالت میں ملزمان پیش ہو رہے ہیں۔

لیکن نہ مقدمہ درج کرانے والے ہیش ہو رہے ہیں اور نہ ہولیس پیروی کر رہی ہے ،ایڈیشنل سیشن جج نے لیسکو ماڈل ٹاون ڈویثرن کے ہانچ سو اہلکار جن میں پچاس کے قریب ایس ڈی او  اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے لیسکو اہلکاروں کے وارنٹ متعلقہ ہولیس کو بھجواتے ہوے انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب  لیسکو نے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی، ریکوری کا ہدف حاصل کرنے کے لئے چھٹی منسوخ کی گئی،

نوٹیفکیشن کے مطابق  کورونا وائرس کی وجہ سے لیسکو کی ریکوری شدید متاثر ہوئی ہے، بارش کی وجہ سے درج شکایات کا ازالہ کیا جائیگا، 
ہفتہ کے روز تمام ملازمین ڈیوٹی انجام دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer