(قیصر کھوکھر) محرم الحرام کی مناسبت سے اقدامات کئے جارہے ہیں، محکمہ داخلہ نےمختلف نوعیت کی دفعہ144نافذکردی جبکہ شہر کی مختلف ڈویثنز میں پولیس کا فلیگ مارچ بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے حفاطتی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس حوالے سےمحکمہ داخلہ نےمختلف نوعیت کی دفعہ144نافذکردی، اسلحہ،لاٹھیاں،چھریاں اورنیزےکی نمائش پرپابندی ہو گی،دفعہ 144 کے تحت کسی قسم کانعرہ یااشارہ جس سےکسی کی دل آزاری ہو اس پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نےنفرت اوراشتعال انگیزوال چاکنگ پربھی پابندی لگادی،جلوس کےراستوں پرمورچہ بنانا ممنوع ہو گا،پتھراوربوتلیں جمع کرنےپربھی پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ کے مطابق جلوس کےروٹ پرکوئی چھتوں پرنہیں بیٹھےگا۔ دفعہ144 کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب محرم الحرام کے پیش نظرسکیورٹی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی اقدام کئے جارہے ہیں اس حوالے سےشہر کی مختلف ڈویثنز میں پولیس کا فلیگ مارچ ہوا،ڈویژنل ایس پیز نےفلیگ مارچ کی قیادت کی۔فلیگ مارچ سٹی ڈویژن،سول لائنز ڈویژن،صدر ڈویژن،کینٹ ڈویژن،اقبال ٹائون ڈویژن اورماڈل ٹائون ڈویثن میں کیا گیا،فلیگ مارچ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نےشرکت کی۔
ڈولفن سکواڈ،پی آر یو، پولیس موبائلز سمیت ریسکیو 1122نےفلیگ مارچ میں حصہ لیا،متعلقہ افسران کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،مشکوک شحض یا نقل وحرکت بارے فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں، محرم الحرام میں افواہیں پھیلانےوالے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔
علاوہ ازیں محرم الحرام کی مناسبت سے متعلق علماء بورڈ نے قیام امن کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،مذہب کے نام پرفرقہ واریت خلاف اسلام ہے،عاصم مخدوم کا کہناتھا کہ کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر جائز نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے،اتحاد امت کا بیانیہ مفت تقسیم کیا جائے گا،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی گئی۔