ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے حمزہ شہباز ،شہباز شریف سمیت 12 ملزمان کو 27اگست کو طلب کر لیا

عدالت نے حمزہ شہباز ،شہباز شریف سمیت 12 ملزمان کو 27اگست کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: احتساب عدالت میں شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز ، شہباز شریف سمیت بارہ ملزمان کو ستائیس اگست کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ابتدائی سماعت کی عدالت میں تفتیشی افیسر پیش ہوے جا پر عدالت نے دریافت کیا کہ سلمان شہباز، نصرت شہباز،  رابعہ عمران اور جوئریہ علی کی کیا ہوزیشن ہیں یہ ملزمان گرفتار کیوں نہیں؟ ان پر کیا الزامات ہیں؟ اس کی وضاحت کریں۔


عدالت نے ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز کے علاوہ  نثار احمد ، قاسم قیوم ، راشد کرامت سمیت بارہ ملزمان کو ستائیس کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے،  عدالت نے تفتیشی سے استفسار  کیا کہ وہ بتائیں کہ جو چار ملزمان شامل تفیش ہوے ہیں یا نہیں؟ احتساب عدالت میں نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان ہر سات ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد کر رکھا ہے ، اس ریفرنس میں عدالت نے چار گواہوں کو وعدہ معاف بنا رکھا ہے۔


احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز کے دلائل کے بعد ستائیس اگست تک ملتوی کردی،  ریفرنس میں سلمان نصرت اور دیگر دو کے بارے میں وضاحت آنے ہر ضابطے کی کارروائی ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer