ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر نوازشات

عثمان بزدار کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر نوازشات کی تیاریاں، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے لئے قوانین میں ترامیم کر ماہانہ تنخواہ میں چار لاکھ روپے سے زائد اضافہ کرنے کی تجویز دے دی گئی۔  

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے لئے سمری ارسال کردی گئی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی کل ماہانہ تنخواہ 11لاکھ 87 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پراسیکیوٹر جنرل کے لیے نان پریکٹس الاؤنس 5 لاکھ روپے سے8 لاکھ روپے مقرر کرنے اور ماہانہ نیٹ تنخواہ میں 62 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح سرکاری رہائش نہ ہونے پر 1 لاکھ روپے کی بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے، یوٹیلیٹی الاؤنس 42 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ روزانہ الاؤنس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے تحت گاڑیوں کی خریداری اور دیگرغیر ضروری اخراجات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، مگر اس کے باوجود پنجاب کےپارلیمانی سیکرٹریز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 34 پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے نئے ماڈل کی ٹویوٹا یارس خریدی جائیں گی، جن پر تقریبا 9 کروڑ روپے خرچ کیےجائیں گے، پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری کی سمری منظوری کے لیے کابینہ سب کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer