پانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ

21 Aug, 2020 | 12:04 PM

M .SAJID .KHAN

(جیند ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا،رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا،جس کے تحت رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائےگا، پیک کےتحت ہر سال 25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا،پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے طلباو اساتذہ کی کارکردگی جانچنےکیلئے صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،طلباء کے سالانہ امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کیے جائیں گے.

واضح رہے کہ طلبااور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سےسروے کرایا جائےگا،تھرڈ پارٹی تمام اضلاع کےمنتخب سکولوں کے امتحانات منعقد کرے گی۔قبل ازیں دنیا بھر میں پھیلے  کوروناوائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بریک لگ گئی تھی،سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات ختم کردیئے گئے.

اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دے ی گئی،سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔ وزرات قانون کی جانب سے قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت پر طلباء پریشان تھے، بورڈ  حکام نے صوبہ بھر کے طلباء کو پالیسی کے مطابق اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 بورڈ  حکام حکام کا کہناتھا کہ  قوانین میں ترمیم بورڈ نے کرنی ہے طلباء پریشان نہ ہوں ،تمام طلباء پالیسی کےمطابق پرموٹ ہیں، طلباء سوشل میڈیا پر توجہ دے  کر خود کو پریشان نہ کریں۔

دوسری جانب پیک حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہشتم جماعت کے نتائج میں تاخیر نہیں کی جائے گی، ہشتم جماعت کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں