ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے بری خبر

اساتذہ کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ خزانہ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ سے ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کی ہدایت کر دی ،سکول ایجوکیشن نےدسمبر 2019 میں گریڈ 16 سے اوپر ایک ہی سکیل میں دس سال سے تعینات سینکڑوں اساتذہ کو نوٹیفکیشن کے برخلاف اگلے گریڈ میں ترقیاں دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ خزانہ اساتذہ سے ٹائم سکیل پرموشن واپس لینے کے لئے حرکت میں آگیا، محکمہ خزانہ نےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ سے ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کی ہدایت کر دی،اس سلسلے میں محکمہ فنانس حکام کا کہناتھا کہ نوٹیفکیشن کو سمجھے بغیر پروموشن غیر قانونی ہے،ٹائم سکیل پروموشن کے آرڈرز واپس لئے جائیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ سے ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کے لئےباقاعدہ ہدایت کر دی ہے۔سکول ایجوکیشن نے گریڈ 16 سے اوپر ایک ہی سکیل میں دس سال سے تعینات اساتذہ کو ترقیاں دی تھی۔ مزکورہ ترقیاں دسمبر 2019 میں دی گئی تھی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کی ٹائم سکیل پروموشن پانے والے اساتذہ اور آفیسرز کو ریکوری ڈال کر زائد رقم واپس لی جائے گی۔

دوسری طرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی پالیسی کے تحت اپ گریڈ سکولوں میں مزید اساتذہ تعینات کرنے کی بجائے پہلے سے موجود اضافی اساتذہ کی پوسٹیں ختم کردی ہیں جس سے اپ گریڈ سکولوں میں اساتذہ کم پڑنے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریشنلائزیشن کو انتظامی تبادلوں کا نام دے دیا۔

اپ گریڈ سکولوں میں سے اضافی اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کردیا گیا۔تبادلوں سے ہائی کا درجہ حاصل کرنے والے سینکڑوں سکولوں میں اساتذہ کم پڑ گئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپ گریڈ سکولوں میں مزید اساتذہ دینے کی بجائے پہلے سے موجود اساتذہ کو کم کرنا سمجھ سے باہر ہے ، پی ٹی آئی حکومت انتظامیی تبادلوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تمام تبادلے سیس کے زریعے میرٹ پر کیے گئے ہیں،کسی سکول یااساتذہ کو شکایت ہے تووہ محکمہ سے رابطہ کرے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer