(حسن علی)شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری سے قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلومقرر جبکہ مرغی کا گوشت بھی سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت میں کمی کی اہم وجہ برائلر رسد میں بہتری ہے کیونکہ رسد اس قدر بہتر ہوگی قیمت میں کمی کاموجب بنے گی، شہر میں آج زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلومقرر جبکہ مرغی کا گوشت بھی سستا ہوگیا،مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161 روپے فی کلو مقرر ہوا۔
شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کا سلسلہ جاری بدستور کم رہا جس کی وجہ سے گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 3 روپے فی کلو کا اضافہ ہو ا تھا،شہر میں زندہ مرغی 2 روپے اضافے کے بعد 116 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 3 روپے اضافے کے بعد 168 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔
3 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے،برائلر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، انکا کہنا ہے کہ چند روز قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی تاہم اب پھر اضافہ ہو گیا ہے جسکے باعث عام آدمی مرغی کا گوشت بھی نہیں کھا سکتا۔
دوسری جانب شہرمیں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں،حکومت کی جانب سےقیمتوں کو کنٹرول کرنےکےلئے اقدامات نہ کئےجا سکے،سرکاری نرخنامےمیں بھی 13 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،شہر میں منافع خورمافیا کی سرگرمیاں دھڑلے سے جاری ہیں۔سبزیاں من مانی قیمت پر فروخت کی جا تی رہیں،کسی بھی علاقے میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔
پیاز70 سے80 روپے،ٹماٹر 80 سے100، لہسن300،ادرک 500، آلو 70 سے90 روپے اورلیموں 160 روپےفی کلو تک فروخت ہوتے رہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کےصرف دعوے کرتی ہے، عملی طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنےکےلیےکوئی اقدامات نہیں کیےجا رہےجوحکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔