ہمارا ڈراما آج بھی دنیا بھرمیں مقبول ہے،عائشہ عمر

21 Aug, 2020 | 12:03 AM

Malik Sultan Awan

گلبرگ (زین مدنی)اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے۔ہمیں فخر کرنا چاہیے کہ ہمارے ڈرامہ میکرز نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کیا ہے۔ہم آج بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی‘ہمارے ہاں آج بھی اچھے موضوعات کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پا لیسی اختیار کی جا تی ہے جسکی وجہ سے تر قی کر نے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ موجودہ دور میں حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے موضوعات پر ڈرامے بننے چاہئیں جس سے براہ راست عوام کاتعلق ہو۔ ا

یک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ اب نئے رائٹروں کے بہترین سکرپٹ منتخب کر کے سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا چاہیے۔ جب تک ہم مثبت رحجان کے ساتھ مقابلے بازی کی فضاء نہیں بنائیں گے اس وقت تک غیر ملکی ڈراموں کی یلغار تنگ کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اصلاح کر لیں تو بہت سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں