سٹی42: پی آئی اے نے میڈل ایسٹ کا دو طرفہ کرایہ اضافی لوڈ کے باعث چھ ہزار روپے تک بڑھا دیا، لاہور سے پی آئی اے نے دبئی کا دوطرفہ کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کے اضافے کے ساتھ 61ہزار روپے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مڈل ایسٹ کا کرایہ اضافی لوڈ کے پیش نظر بڑھایا گیا جن میں لاہور سے ابوظہبی کا پی آئی اے کی ڈائریکٹ پرواز کا کرایہ بھی 55 ہزار سے بڑھا کر 61 ہزار 200 روپے کردیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں سیکٹر پر رش بڑھنے کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ کیا ہے، ان دونوں سیکٹر پر لیبر اور اقامہ ویزا ہولڈر مسافر زیادہ سفر کرتے ہیں، ایجنٹس کے مطابق اس سال کا پی آئی اے کے مڈل ایسٹ کا سب سے ذیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرائے کے متعلق ایجنٹس کو اگاہ کر دیا ہے۔