سی سی پی او کی دفتر بیٹھ پالیسی، لاہور میں گاڑی چورآزاد گھومنے لگے

21 Aug, 2019 | 01:49 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، سی سی ٹی وی کیمرے، پولیس کی پٹرولنگ اور خصوصی یونٹ کا قیام بھی بے سود ثابت ہوا، پہلے 6 ماہ کے دوران شہری 3744 موٹر سائیکلوں جبکہ 524 گاڑیوں سے محروم ہوئے۔

سی سی پی او دفتر بیٹھ پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ چور ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، شہر میں آئے روز گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، پولیس کے اعداد و شمارکے مطابق پہلے 6  ماہ میں شہری 65 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روزانہ 3 شہری اپنی گاڑی سے محروم ہورہے ہیں، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 509 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 15 شہریوں سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرگاڑیاں چھین لیں، اسی طرح روزانہ 20 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 3555 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں اور189 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال گاڑی چوری کی وارداتوں میں 30 فیصد جبکہ موٹرسائیکلوں کی وارداتوں میں 80 فیصد اضافہ ہواہے، گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئےسپیشل یونٹ کی کارکردگی کو اعدادوشمار نےعیاں کر دیا ہے، جبکہ ڈولفن، پیرو فورس کی پٹرولنگ، پولیس کے ناکے اور سیف سٹی کیمرے بھی علامتی ثابت ہوئے۔

مزیدخبریں