ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس پر بجلی گرا دی

 احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس پر بجلی گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے چودھری شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیس  میں گرفتار  مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس  کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، نیب نےعدالت سےاستدعا کی کہ مریم نواز اور یوسف عباس سےمنی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کرنے کیلئےمزید وقت چاہیے، اس لیے دونوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

  مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چودھری شوگر مل میں پانامہ کیس کے موقع پر جے آئی ٹی اپنی تفتیش مکمل کر چکی ہے، جب ایک بار تفتیش ہو جائے تو دوسری بار تفتیش نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے نیب کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے مریم نواز اور یوسف عباس کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، انہیں اب 4 ستمبر کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

  مریم نواز اور یوسف عباس کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں رش کی وجہ سے شدید حبس رہا، پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر اور اندر موجود رہی، جبکہ ایم اے او کالج سے سول سیکرٹریٹ تک راستے کنٹینرز اور خاردار تار لگا کر بند کر دیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer