سٹی42: سورج کا پارہ چڑھنے لگا، تیز کرنوں نے گرمی کی شدت بڑھا دی، گرمی اور حبس میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں سورج کا پارہ چڑھ گیا، بادلوں کے رخصت ہوتے ہی گرمی نے پنجے گاڑ دیئے، گرمی اور حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔