پنجاب اسمبلی اجلاس، ارکان کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجنے لگیں

21 Aug, 2019 | 11:23 AM

Shazia Bashir

سٹی42:  قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری اجلاس کی  صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019 پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجنے لگیں، قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019 پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال، مہنگائی، امن وامان پربحث کی جائےگی.

پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےکورم پورا رکھنے کے لیے اراکین اسمبلی کے لیے  کیفے ٹیریا میں ناشتے کا خصوصی انتظام کیا گیا، اسمبلی کیفے ٹیریا میں اپوزیشن اراکین کی نان چنے، حلوہ پوری اور لسی سمیت دیگر لوازمات سے  تواضح  کی گئی،مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام اراکین کو بروقت اسمبلی پہنچنے  کی ہدایت بھی کی ۔

مزیدخبریں