پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام گول کیپنگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع

21 Aug, 2019 | 10:25 AM

Shazia Bashir

حافظ شہباز علی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام گول کیپنگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا، کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ماضی میں فیڈریشن نے گول کیپنگ کے شعبے کو اہمیت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق صبح  کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میںٹیکنیکس کوبہتر بنانے کے لیے گول کیپرز کو مختلف ڈرلز کرائی جارہی ہیں، کیمپ کمانڈنٹ سابق سٹارگول کیپر اولمپیئن شاہد علی خان نے کیمپ کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں گول کیپنگ کے شعبے کو نظرانداز کیا گیا جس کا پاکستان ہاکی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں دس گول کیپرزکو بلایا گیا ہے، ان میں چار گول کیپرز کا اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں