وزیر اعلیٰ نے داتا دربار میں شکایت اور فرسٹ ایڈ ڈیسک کا افتتاح کردیا

21 Aug, 2019 | 10:16 AM

Sughra Afzal

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رات گئے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  رات  گئےداتا دربار گئے جہاں انہوں نے شکایت ڈیسک اور فرسٹ ایڈ ڈیسک کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر اوقاف پیرسید سعید الحسن شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزا ر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،  انہوں نے ملک و قوم کی ترقی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی، جبکہ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ سمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

مزیدخبریں