گورنر پنجاب سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران کی ملاقات

21 Aug, 2019 | 10:14 AM

Shazia Bashir

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں سینئر پولیس آفیسر چیف انسپکٹر زاہد خان، سپرنٹنڈنٹ شبنم چودھری اور ڈپٹی چیف نوید ملک شامل تھے۔

تفصیلات کو مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران کی گورنر ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں سینئر پولیس آفیسر چیف انسپکٹر زاہد خان، سپرنٹنڈنٹ شبنم چودھری اور ڈپٹی چیف نوید ملک شامل تھے۔ برطانوی پولیس افسران پنجاب پولیس کو لیڈرشپ، خواتین پر جنسی تشدد سے نمٹنے اور دور حاضر کے جدید تفتیشی طریقہ کار سے متعلق تربیت بھی دیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔

مزیدخبریں