ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عید پر تین پاکستانی فلمیں دھوم مچانے کیلئے تیار

بڑی عید پر تین پاکستانی فلمیں دھوم مچانے کیلئے تیار
کیپشن: City42- Pakistani Films
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لاہورسمیت پاکستان بھر کے سینما گھروں میں بؑڑی عید پر تین نئی لالی وڈ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی، جس میں ہمایوں سعید کی جوانی پھر نہیں آنی ٹو، حمزہ عباسی کی پرواز ہے جنون اور فہد مصطفیٰ کی لوڈ ویڈنگ شامل ہیں۔

عید الاضحیٰ پر لالی وڈ انڈسٹری کی تین معیاری فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی، امید ہے کہ ہمایوں سعید، عروہ حسین، کبریٰ خان، احمد بٹ واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور دیگر فنکاروں کی کاسٹ پر مبنی کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو سب سے زیادہ دلچسپ رہے گی۔

اس عید پر حمزہ عباسی کی پائلٹ کی کہانی پر مبنی فلم پرواز ہے جنون بھی ریلیز ہو رہی ہے جس کا فلم بینوں کو بڑی بے تابی سے انتظار ہے۔

تیسری فلم لوڈ ویڈنگ ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات شامل ہے یہ فلم بھی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ہے۔

لاہوریئے جہاں قربانی کے گوشت کے مزے اڑائے گے وہیں سینما گھروں میں جا کر اپنی پسندیدہ فلمیں بھی دیکھیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی فلم شائقین کے دلوں کو بھاتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer