چیف جسٹس پاکستان سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز نے کہاں عید منائی؟

21 Aug, 2018 | 12:07 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور سینئر وکلاء کی اکثریت لاہور میں عید قرباں منائی۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عمر عطاء بندیال اور عظمت سعید شیخ، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سید منصور علی شاہ لاہور میں عید قرباں کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان، جسٹس شاہد وحید، پروفیسر پاکستان کالج آف لاء ہمایوں احسان، جسٹس لاہور ہائیکورٹ عائشہ اےملک ، جسٹس عاطرمحموداور جسٹس طارق افتخار احمد بھی لاہور میں عید منارہے ہیں۔

 جسٹس عبادالرحمان لودھی، جسٹس قاضی محمد امین احمد، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس راجہ شاہد عباسی روالپنڈی میں اور جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس محمد قاسم خان، ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری سعودی عرب میں جبکہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز اسلام آباد میں عید کی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راو عبدالجبار، سیکرٹری ٹوچیف جسٹس افضال فضل کھوکھر، ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ ظہور حسین کھرل، چیف سکیورٹی آفیسر ہائیکورٹ ایس پی آفتاب پھلروان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس مزمل اختر عید لاہور میں منا رہے ہیں۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار اعتزاز احسن، حامد خان، سابق صدر پاکستان ٹیکس بار محمد محسن ورک، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ذوالفقار چوہدری، عبدالرحمان انصاری، میاں عبدالقدوس ، اصغر گل، سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ارشد اعوان، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار برہان معظم ملک اور ممبر پاکستان بار مقصود بٹر لاہور میں عید کریں گے جبکہ ممبر پاکستان بار احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ اور عابد ساقی اپنے آبائی علاقوں میں عید قرباں منارہے ہیں۔

مزیدخبریں