ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف فیشن ڈیزائنر مہر گیلانی گلوکارہ بن گئیں

معروف فیشن ڈیزائنر مہر گیلانی گلوکارہ بن گئیں
کیپشن: City42 - Mehar Gillani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف فیشن ڈیزائنر مہر گیلانی گلوکارہ بن گئیں، بطور گلوکارہ پہلا گانا اعتبار ویڈیو کے ساتھ ریلیز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری کی نامور فیشن ڈیزائنر مہر گیلانی نے اپنے شوق کو پورا کرتے ہوئے گانا گانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے جون ایلیا اور محمد بخش کے کلام ’’اعتبار‘‘ کو تیار کیا ہے جس کی کمپوزیشنزایمو کی ہے جبکہ ویڈیو کی کوریوگرافی پپو سمراٹ نے دی ہے۔ کلام کی ویڈیو کی پروڈکشن ہدایتکار اداکار شان شاہد کی پروڈکشن ففتھ الیمینٹ نے دی ہے۔

مہر گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا جو انہوں نے پورا کرلیا اب وہ گلوکاری بھی کریں گی اور ساتھ ہی ساتھ فیشن ڈیزائننگ بھی کریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer