سٹی 42: این ڈی ایم اے نے 22 تا 27 اپریل ممکنہ گرمی کی لہر پر ایڈوائزری جاری کر دی
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،بلوچستان اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی ہے ،
این ڈی ایم اے کا صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں سے مسلسل رابطہ جاری ہے ، عوام سفر سے پہلے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے موسم کی اپڈیٹس چیک کریں