سٹی42: محکمہ موسمیات نے کہیں گرم موسم تو کہیں کہیں بارشوں کی پیش گوئی کردی
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، گزشتہ روز جیکب آباد 43، مٹھی، بہاولنگر، چھور، شہید بے نظیر آباد 42، کراچی، قصور اور لسبیلہ میں 41 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز/گردآلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے ،صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، بونیر, مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پوراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بعدازدوپہر مری ، گلیات ، جہلم، سیالکوٹ، نارو وال، گوجرانوالہ، شیخو پورہ اور گردونواح میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی اضلاع میں بھی بعدازدوپہرگردآلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہرتیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے