اسٹیج ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری

21 Apr, 2025 | 06:59 PM

Ansa Awais

(زین مدنی)   پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا اسٹیج ڈرامہ دکھانے والے تھیٹروں کے خلاف بھرپور  ایکشن، غیر اخلاقی پرفارمنسز پر متعدد تھیٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے لاہور سمیت گوجرانولہ فیصل آباد اور دیگر شہروں کے تھیٹر ہالز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،متعدد تھیٹرز ڈراما ایکٹ کی اور  ڈراما اوقات کی خلاف ورزی کررہے، لاہور  میں لیاقت تھیٹر ، پنجابی تھیٹر  اور کمال تھیٹرکے نام  نوٹس جاری ہوئے ہیں۔

 واضح  رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں   پنجاب بھر  میں ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا، کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔


 
 

مزیدخبریں