شہباز علی : صوبائی وزیرکھیل نے آئندہ سال کیلئے سپورٹس کے میگا منصوبوں کا اعلان کردیا
والی بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کے 100آؤٹ ڈور گراؤنڈز بنانے کا منصوبہ ،ماڈل لوکیشن پر 50سپورٹس کی آؤٹ ڈور سہولیات بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ، صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ،سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال ،ڈی جی خضرافضال چودھری،ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور پی ڈی پی ایم یو قیصر رضاودیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے
صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب نے کہا 11ارب روپے سے 68نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائینگے، پنجاب میں 25ارب روپے کی سپورٹس سکیموں پر کام کیا جائیگا، پنجاب سٹیڈیم کو 800ملین سے اپ گریڈ کیا جائے گا،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اوپن والی بال کورٹ تعمیر کیا جائے گا، پنجاب کے کئی شہروں میں نئے اکھاڑے بنائے جائیں گے ،عالمی سطح کا سکواش کمپلیکس رواں سال مکمل ہوجائے گا،
68نئے سپورٹس کمپلیکس ؛100آؤٹ ڈور گراؤنڈز بنانے کا منصوبہ
21 Apr, 2025 | 06:05 PM