راؤ دلشاد: سپیکرملک محمد احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ، حکومتی رکن عون جہانگیر نے حافظ آباد میں گندم جلنے کے واقعہ پرکارروائی کا مطالبہ کردیا
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کسانوں کو ریلیف دینے کی استدعا کردی،اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا حافظ آباد میں 700ایکڑ رقبے پر کسانوں کی گندم جل چکی ہے، کسانوں کے نقصان کا تخمینہ لگاکر امدادی رقم کااعلان کیا جائے،حافظ آباد میں گندم جلنے والی زمین کو آفت زدہ قرار دیا جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا اگر حکومت کی وجہ سے نقصان ہوا ہے تو کسانوں کو معاوضہ ملنا چاہیے،
اپوزیشن رکن نے بتایا کہ شرقپور واپڈا لائن فصل پر گری جس کی وجہ سے گندم جل گئی ،
700 ایکٹر رقبے پر گندم جل گئی ، اپوزیشن لیڈر کی کسانوں کو ریلیف دینے کی استدعا
21 Apr, 2025 | 05:25 PM