ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضا علی پروگرام میں کیوں رو پڑیں ،تلسی بٹ نے معافی کیوں مانگی ؟ اہم انکشافات

فضا علی پروگرام میں کیوں رو پڑیں ،تلسی بٹ نے معافی کیوں مانگی ؟ اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کئی جذباتی لمحات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بنیں، ٹرانس جینڈرتلسی  بٹ کے لیے لائیو شو میں رونے پر ان پر تنقید کی گئی، جسے مداحوں نے "ڈرامائی" اور "زیادہ جذباتی" قرار دیا۔

تاہم، اب فضا علی نے اس واقعے پر خاموشی توڑتے ہوئے تلسی بٹ کے ساتھ ہونے والی ذاتی گفتگو اور معافی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

فیضا علی نے بتایا، "میرے پاس تلسی بٹ کی کال ریکارڈ ہے، لیکن میں اسے پبلک نہیں کروں گی۔ انہوں نے مجھ سے معافی مانگی، اور کہا کہ وہ میرے شو میں آ کر سب کے سامنے معافی مانگنا چاہتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "میں تلسی کے آنے سے پہلے ہی رو رہی تھی، ایک دن پہلے کاشف بھائی بھی روئے تھے۔ ہم سب شو کے سیٹ پر جذباتی تھے۔ تلسی  کے آنے سے پہلے بھی، میں نے اپنے مونولاگ میں رو کر بات کی تھی۔"

فضا علی نے خود پر ہونے والی تنقید پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "مجھے حیرت ہے کہ آپ لوگ دوسروں کا درد محسوس کیوں نہیں کرتے؟ میں بہت حساس ہوں، اور لوگوں کی تکلیف مجھے چھو جاتی ہے۔"

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر فضا علی کے کئی کلپس وائرل ہو چکے ہیں، جن میں وہ تلسی بٹ کے لیے روتی نظر آتی ہیں۔ جہاں کچھ لوگوں نے ان کے جذبات کو سراہا، وہیں کئی مداحوں نے ان پر اداکاری کا الزام بھی لگایا۔

اس پر تلسی بٹ کا اہم موقف بھی سامنے آیا جس میں کہا فضا علی کو سلام ،مجھے بہت عزت دی، جس سے معاشرہ نفرت کرتا ہے، غلط نظر سے دیکھتا ہے، مجھے واقعی کچھ نہیں معلوم تھا کہ اس پروگرام میں کیا ہوگا۔