ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، 7 روزہ مہم میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

 پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل ہو چکی ہے، پنجاب بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد ورکرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، لاہور میں 14 ہزار سے زائد ورکرز، راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں، ملتان میں 10 ہزار سے زائد ورکرز مہم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور کر سکتا ہے، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں۔