جنید ریاض:آفٹر نون سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے 8 آفٹر نون سکولوں میں پورا سٹاف ہی غیر حاضر ہے۔
سی ای او ایجوکیشن نے پورا سٹاف غیر حاضر ہونے پر انکوائری کیلئے طلب کرلیا۔مذکورہ سکولوں میں 5 تحصیل شالیمار، 2 ماڈل ٹاؤن اور ایک تحصیل کینٹ کا سکول شامل ہے۔
سی ای او ایجوکیشن نے ہیڈز سمیت تمام سٹاف کو 24 گھنٹوں میں انکوائری کیلئے طلب کرلیا۔انکوائری کے بعد متعلقہ سکول کو آئندہ چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے و ناقص کارکردگی والے آفٹرنون سکولز کو پہلے ہی بند کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
