اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 22 سال کی طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔