ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد خان فلموں کیلئے ہی بنے ہیں: بالی وڈ اداکارہ وانی کپور

فواد خان فلموں کیلئے ہی بنے ہیں: بالی وڈ اداکارہ وانی کپور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کا کہنا ہے کہ  فواد خان بہت چارمنگ ہیں اور بڑی اسکرین کے لیے ہی بنے ہیں۔

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کی  فلم 'عبیر گلال' کا پہلا بڑا پروموشنل ایونٹ گزشتہ روز دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہوا، ایونٹ میں  فلم کی پوری ٹیم سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ سے  قبل ہی فلم 'عبیر گلال' کا مکمل میوزک البم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔

ایونٹ کے دوران گفتگو  میں بھارتی اداکارہ وانی کپور نے انہیں اپنا پسندیدہ ساتھی اداکار قرار دیا۔

وانی کپور کا کہنا تھا کہ فواد بہت اچھے اخلاق کے مالک اور تعاون کرنے والے ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ۔

دوسری جانب جب  اداکارہ سے ایک لفظ میں فواد کی تعریف کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فواد بہت چارمنگ ہیں اور بڑی اسکرین کے لیے ہی بنے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer