کومل اسلم: ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے پاکستان میں پہلی ایریل سرویلنس کمپنی قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونذ ادارہ ماحولیات کے جی آئی ایس ونگ کے سٹاف نے فیلڈ میں کام شروع کر دیا،ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے چند ماہ قبل ہاک آئی پروجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔
ڈی جی عمران حامدشیخ نے کہا کہ ایریل سرویلنس کمپنی ماحول دشمن انڈسٹری ودیگرعناصرکورپورٹ کریگی،کمپنی ماحولیات کےسٹاف کےکام کوبھی کراس چیک کرےگی،تمام انڈسٹری و بھٹوں کی ای میپنگ شروع کی جا چکی ہے۔
جی آئی ایس ٹیم نے 4 انڈسٹری اور ایک خالی پلاٹ میں سینکڑوں کاربن کی بوری کو رپورٹ کیا۔