ویب ڈیسک: ایتھوپیا کے عزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب کی قونصل خانہ ملیشیا آمد ، قونصل جنرل ملائیشیا حرمین حاردیناتہ احمد سے سابق وزیراعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت ۔
عزازی قونصل جنرل ایتھوپیا کا کہنا تھا کہ دکھ کے ساتھ سابق وزیراعظم ملائیشیا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، تون عبداللہ احمد بداوی نےملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے طور پر بےشمار اچھے کام انجام دیئے۔
ابراہیم تواب عزازی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ملائیشیا نے حکمت اور دیانت کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کی،مرحوم کا ملائیشیا کے لئے اتحاد اور ترقی کے لیے عزم کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
عزازی قونصل جنرل ایتھوپیا کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ ہیں۔