فخر عالم نے وسیم اکرم کی بے عزتی کروا دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

21 Apr, 2025 | 09:04 AM

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسڑی سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ بالر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی مزاحیہ ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وسیم اکرم کو خوبصورت اندازہ میں پنجابی بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو وسیم اکرم اور فخرعالم نے اپنے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہیں، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ فخر عالم، وسیم اکرم کے مہمان بنے ہوئے ہیں، جو وسیم اکرم سے کہہ رہے ہیں کہ’بھائی جان چائے ختم ہوگئی جس پر وسیم نے جواب دیا تو میں  کیا کروں؟

اسی دوران بالکنی میں کھڑے فخرعالم نے ہمسایوں کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا سامنے والے گھر میں چائے والی پتی کا بیگ پڑا ہے وہ  لے کر آتا ہوں وسیم اکرم نے کہا میری محلے میں عزت ہے وہ خراب نہ کروں اور مجھے تم پر بھروسہ نہیں ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر عالم کچھ سیکنڈ کے بعد آتے ہیں جن کے ہاتھ میں چائے کی پتی کا بیگ ہوتا ہے اور بتاتے ہیں کہ کیسے وہ یہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، سارا قصہ سننے کے بعد وسیم اکرم نے مسکراتے ہوئے کہا ’’ میری بے عزتی کروا دی ہے اور دھکا مارتے ہوئے فخرعالم کو پنجابی میں کہتے ہیں’ نکل ایتھوں ‘ ، محلے والوں کو سب کچھ بتا کر آگیا۔‘‘

مزیدخبریں