ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون 17 کب لانچ کیا جائے گا؟ قیمت کیا ہوگی؟

 آئی فون 17 کب لانچ کیا جائے گا؟ قیمت کیا ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں آئی فونز کے شوقین افراد نئے ماڈل کے آئی فون 17 کی لانچنگ کے منتظر ہیں۔

ایپل کی مصنوعات کے شائقین اس بات کے بارے میں متجسس ہیں کہ اس سال کے آخر میں نئی ​​مصنوعات کیا لا سکتی ہیں۔

تاہم آئی فون 17 پرومیکس کے حوالے سے کچھ خبریں سامنے آئی ہیں جس میں فون کی قیمت، ریلیز کی تاریخ اور اسپیس کے حوالے سے دعوے کیے گئے ہیں۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون 11 اور 13 ستمبر کے درمیان ریلیز ہونے والا ہے۔ نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت یواےای میں تقریباً 3,399 درہم ہو سکتی ہے۔

نئے ماڈلز میں فون کےسائز میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کے بعد، نئے ماڈلز کے بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ رہنے کی توقع ہے۔

ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو ماڈلز کو نکسٹ جنریشن کی A19 پرو چپ سے تقویت ملے گی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

اس کا مطلب 2025 میں ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔