ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی : سوتیلے باپ نے 3 روز قبل شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل کردیا

 وہاڑی : سوتیلے باپ نے 3 روز قبل شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ظفر بھٹی: وہاڑی میں تھانہ صدر کی حدود پیر مراد میں مبینہ طور پر سوتیلے باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرکے بعد ملزم اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ صوفیہ بی بی کے خاوند محمد ارشد کی درخواست پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ زیر دفعہ 302اور 109کے تحت ملزم محمد لطیف کے خلاف نامزد درج کیا ہے، مقتولہ صوفیہ بی بی کی 3روز قبل شادی ہوئی تھی۔
قائم مقام ڈی پی او فاروق احمد کمیانہ نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ضلع وہاڑی میں 6گھنٹے کھ دوران قتل کی 2وارداتیں ہوچکی ہیں۔