سٹی42: اندرون لاہور ک حمزہ شہباز کے چھوڑے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں مسلم لیگ نون کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا جشن منانے کے لئے مچھلی منڈی بھاٹی گیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کے باہر کارکنوں اور حامیوں کا میلہ لگ گیا۔
مسلم لیگ نون کے حامیوں کی کثیر تعداد جشن منانے کے لئے بھاٹی گیٹ پہنچ گئی، بڑی سکرین پر سٹی فورٹی ٹو لگا کر ضمنی الیکشن کے نتائج دیکھے جارہے ہیں۔
اپنے امیدواروں کی جیت کیلئے پُرعزم کارکن خوشی میں آتش بازی کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پی پی 137 سے امیدوار ملک ریاض بھی مرکزی دفتر پہنچ گئے۔ سارا علاقہ اس وقت ’’شیر اک واری فیر‘‘ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔