سٹی42: بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کے 129 میں سے129 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار زین خان مگسی نے اپنے قریب ترین حریف کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کے ضمنی انتخاب میں تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے زرین خان مگسی 49777 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےہیں اور آزاد امیدوار شاہنواز 33303 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔