گوالمنڈی :گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی 

21 Apr, 2024 | 07:58 PM

سٹی42: لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں چھت گھر کے بوسیدہ کمرے کی گریجس کے باعث 3 افراد ملبے تلے دب کر معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔دو افراد کو ریسکیو 1122 کی جانب سے موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا،عمارت کو کلیئر کرنے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں