آج 190 رنز بنائیں گے، بابر اعظم کی تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے متعلق پیش گوئی

21 Apr, 2024 | 07:25 PM

سٹی42:پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آج  نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی ٹوینٹی میں 190 رنز بنانے کا نعرہ لگا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد  بابر اعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیتتے تب بھی بیٹنگ کرتے۔ بابر اعظم آج میچ میں بھی اوپننگ کریں گے۔ کل کے میچ میں وہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ آج ان کا موڈ طویل اننگ کھیلنے کا دکھائی دے رہا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ ٹپیکل پنڈی وکٹ ہے۔ (جس پر رنز بنانا آسان ہے)

بابر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے آج عباس آفریدی کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے اور محمد عامر کو باہر بٹھایا ہے۔ 

مزیدخبریں