پی پی 149 لاہور ؛ استحکام پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی الیکشن جیت گئے

21 Apr, 2024 | 09:40 PM

ویب ڈیسک : پی پی 149 کے تمام 218  پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔  مسلم لیگ نون اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی  47231 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ 

 پی پی 149 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی 47231  ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے  جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف اور  سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید 32237 ووٹ لے سکے۔

مزیدخبریں