رانا شہزاد : گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ضمنی الیکشن میں شکست ہوگئی، چودھری موسیٰ الہٰی نےبہت بھاری اکثریت سے چچا کو شکست سے دوچار کر دیاا ۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔
پی پی 32 کےتمام 168 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ، جس کے مطابق چودھری موسیٰ الہٰی 63536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی 18327 ووٹ لے کر ہار گئے ۔