ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

 روئیداد خان کی عمر 100 سال سے زائد تھی، روائیداد خان کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

 روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔

 روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیراعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔

روائیداد خان 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری اطلاعات تھے۔ روائیداد خان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔