ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کے ایک بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا۔

اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کانٹیکٹس کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔

https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2024-04-21/362523_6789410_updates.jpg

اس طرح آپ کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔

یعنی ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہوگا مگر بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer