ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی رہنماء سید اعجازشاہ کا قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا،مظاہرین کا احتجاج جاری

سیاسی رہنماء سید اعجازشاہ کا قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا،مظاہرین کا احتجاج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امین ڈیپلائی :عمرکوٹ کی تحصیل سامارو کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء سید اعجازشاہ کے قتل کا معاملہ میں لیڈی پولیس اے ایس آئی مُبینا سموں کو گرفتار کرنے کے باوجود قتل کا معملہ حل نہ ہوسکا۔

 عمرکوٹ کی تحصیل سامارو کے رہائشی ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ کا میرپورخاص میں بہیمانہ قتل کیخلاف شہریوں کا احتجاج  جاری ہے ۔

 مظاہرین کا کہناہے کہ  اعجاز شاہ کے قتل میں ملوث لیڈی پولیس اہلکار کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،ایس ایس پی میرپورخاص تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جبکہ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

 خیال رہے کہ  سید اعجاز شاہ تقریبا ایک ماہ قبل میرپورخاص میں اپنی شاہ گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔ 

 مظاہرین کا مزید  کہناہے کہ لیڈی پولیس اہلکار کی گرفتاری کے باوجود سید اعجاز شاہ کے قتل میں پیش رفت نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔