اقصیٰ سجاد : ضمنی الیکشن کی پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے لیکن لاہور کے سب سے اہم انتخابی حلقہ میں پبلک پولنگ سٹیشنوں کا رخ اب بھی نہیں کر رہی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 میں بھی آج ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں پر موجود پولنگ ایجنٹس شہریوں کی کم تعداد کے پولنگ سٹیشنوں پر آنے کا شکوہ کر رہے ہیں۔ متعدد پولنگ سٹیشنوں پر صبح سے موجود پولنگ ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن کا مقرر کردہ وقت ختم ہونے میں صرف 2 گھنٹے باقی ہیں اور اب تک سیدس دکھائی دیتا ہے کہ 15 سے 20 فیصد ہی ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔
اس حلقہ میں میاں شہزاد فاروق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں جبکہ علی پرویز ملک مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں۔ علی پرویز کے والد پرویز ملک اس انتخابی حلقہ سے کئی بار الیکشن جیتے تھے۔ فروری 2024 کے الیکشن میں اس حلقہ سے مریم نواز نے الیکشن لڑا اور جیتا۔ اب وہ یہ نشست چھوڑ چکی ہیں تو علی پرویز کو مسلم لیگ نون کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
علی پرویز ملک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہو یا زیادہ الیکشن علی پرویز جیتیں گے۔
دوسری جانب پی پی149 میں ٹرن آؤٹ نہ ہونےکےبابر ہے، پولنگ کاعمل ختم ہونےمیں کچھ دیرباقی ہے، لیکن شہری ابھی تک ووٹ کاسٹ کرنےکیلئے پولنگ سٹیشن نہیں پہنچے۔ گریفن سکول ریلوےسٹیڈیم گڑھی شاہومیں4پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 4ہزارسےزائدووٹرزمیں سےتاحال ساڑھے400ووٹرزنےووٹ کاسٹ کیا ہے۔