جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

21 Apr, 2024 | 03:41 PM

ویب ڈیسک : جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 7 اہلکار لاپتہ ہوگئے۔

جاپانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر آخری بار ایک دوسرے کے قریب پرواز کر رہے تھے۔ ممکنہ طور پر فضا میں ٹکراؤ کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گئے ہونگے۔ ہیلی کاپٹروں کے ملبے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

جاپانی وزیر دفاع منورو کیہارا نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے سمندر میں طیارے کا حصہ دیکھا اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو ئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ہم سب سے پہلے جانیں بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں