راؤ دلشاد : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس پر کھل کر بول پڑیں، انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کیا یہ تھا وہ زہر جس کیلئے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت بھی سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس میں معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ باقی کلیئر قرار دے دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا لیکن رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔
بشریٰ بی بی نے تو بلڈ ٹیسٹ کروانے کیلئے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ کیا یہ تھا وہ زہر جس کیلئے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت بھی سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپیگنڈہ کرتے ان کا پروپیگنڈہ خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے، جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پروپیگنڈے اور مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔