رکشہ ڈرائیور نے معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

21 Apr, 2024 | 12:29 AM

اسرار خان: لاہور میں شفیق آباد کے علاقہ بتی چوک کے قریب رکشہ ڈرائیوروں کا جھگڑا  ہو گیا،  ایک نے دوسرے پر چھری سے وار کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو  گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہد آؤٹ فال روڈ اسلام پورہ کا رہائشی ہے، جو آٹو رکشہ چلاتا ہے ۔

 ملزم کا بتی چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور سے جھگڑا ہوا تو ملزم نے طیش میں آ کر چھری سے وار کیا، جس سے دوسرا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

 پولیس نے ملزم شاہد کو موقع سے گرفتار کر لیا، اور اس  سے چھری بھی برآمد کر لی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔

 جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزیدخبریں