ویب ڈیسک :سعودی عرب میں تین روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
دارالحکومت ریاض کی مقامی مسجد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں کی نماز جنازہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کے علاوہ سعودی اور دیگر غیر ملکی شریک تھے،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، نماز جنازہ کے بعد میتوں کی دارالحکومت ریاض کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ۔
یاد رہے کہ تین روز قبل ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے 9 افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد ریاض واپسی کے بعد حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔