ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائیوں نے ان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے بھی بال کٹوا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کے لمبے بال حراست میں کٹنے کے بعد فیصل امین اور عمر امین گنڈاپور نے بھی اپنے لمبے بال کٹوا دیے، سوشل میڈیا پر اب تینوں بھائیوں کی تصاویر بھی وائرل ہیں۔
واضح رہے کہ آج سندھ کے ضلع شکارپور کی سپیشل کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ، 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔