24 گھنٹوں کے دوران ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی

21 Apr, 2023 | 02:45 PM

Ansa Awais

20 اپریل کا دن ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے لیے ڈرامائی ثابت ہوا۔

سب سے پہلے ٹیسلا کی جانب سے جنوری سے مارچ کی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کیے گئے جو سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے، جس کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے حصص کی قیمت 9.75 فیصد کمی آئی۔اس کے بعد ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ اپنی اولین پرواز کے 4 منٹ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس کے بعد ایلون مسک نے اپنے وعدے کے مطابق 20 اپریل کو ٹوئٹر پر مفت ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیے۔ان سب واقعات کے باعث دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی دولت پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ان ڈرامائی 24 گھنٹوں کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں 12.4 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔یہ 2023 کے دوران پہلا موقع ہے جب ایلون مسک کی دولت میں ایک دن کے اندر اتنی کمی آئی۔

مزیدخبریں